اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں میڈیا میں پارلیمنٹ لاجز واقعے کی شدید مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ سیاست اس کو نہیں کہتے کہ آپ قانون ہاتھ میں لینا شروع کر دیں۔ اور 50 لوگوں پارلیمنٹ لاجز میں لا کر پولیس پر غلط کام کریں۔ 5 پولیس اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کی ان کے خاندان رہائش پذیر ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے آج بھی یہی کہتا ہوں کہ باز آجائیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ورنہ قانون ان سے نپٹنا خوب جانتا ہے۔ اگر مخالف تنظیموں کے پاس 172 لوگ نہیں ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہاتھا پائی پر اُتر آئیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اب اگر ایسا کوئی واقعہ ہوا تو ان پر دفعات لگا کر پرچہ کاٹا جائے گا ۔ ہم قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کھلی چھوٹ نہیں دیں گے ۔ کچل کر رکھ دیں گے خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا سربراہ اور طاقتور شخصیت ہی کیو ں نہ ہو۔