پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزراء نے پارٹی چھوڑ دی !وزیراعظم استعفیٰ دیں ! رمیش کمار۔
پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزراء نے پارٹی چھوڑ دی !وزیراعظم استعفیٰ دیں ! رمیش کمار۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہی اپنی پارٹی کے خلاف ہو تے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن کے بیانات میں سچائی نظر آنا شروع ہو گئی ہے کہ توڑ جوڑ کے عمل میں ہمارے لوگ پورے ہیں قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر موجودہ حکومت سے نجات دلائی جائے۔
ایسا ہی آج پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے بیان دیا ہے رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان جو وزراتوں میں عہدیدار تھے اب انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔ ۔
3 عدد وفاقی وزراء سمیت مجموعی طور پر 33 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے الگ ہو گئے ہیں۔ اس لئے اب وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہونے والو ں کی تعداد میں کمی ہو گئی ہے۔ وزیراعظم وقت کی نزاکت کو سمجھیں اور فوری استعفیٰ دیں۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے یہ بیان سندھ ہاؤس جاری کیا ہے اور کہا کہ پارلیمنٹ لاجز والے واقعے میں ان افراد کی بیویوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں اس لئے پارٹی چھوڑنے والے افراد نے وزیرا علیٰ سندھ سے درخواست کی کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔