وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار کی اصلیت بتا دی۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار کی اصلیت بتا دی۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ڈاکٹر رمیش کمار اب پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہو رہے ہیں۔ اور حکومت مخالف اتحاد میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انھوں نے سندھ ہاؤس سے حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کے حق میں بیان دیتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور کارکن ڈاکٹر رمیش کمار کا انٹرویو ہوا۔ انٹر ویو میں پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سوالات و جوابات میں ماحول میں گرمی پیدا ہو گئی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار کو آڑ ے ہاتھوں لیا۔
معاون خصوصی نے کہا یہ اقلیتوں کی حیثیت سے سیاست میں آئے تھے اور اب یہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ ان کی اصلیت سے کون واقف نہیں ۔ ہم سب جانتے ہیں ۔ ہم تو رمیش کمار کو تب سے جانتے ہیں جب یہ شوکت خانم میں کینسر کی نقلی ادویات فروخت کرنے آئے تھے۔ ہم نے ان اصل ظاہر نہیں کیا ۔ آج یہ ہمارے سر چڑ ھ کر ناچ رہے ہیں۔
شہباز گل نے ڈاکٹر رمیش کمار جو سوالات کئے ان میں سے ایک کا جواب بھی رمیش کمار نہیں دے سکے۔ شہباز گل نے گرما گرمی میں نا زیبا الفاظ بھی ڈاکٹر رمیش کمار کے لئے استعمال کیے۔ جس کے نتیجے میں آج ڈاکٹر رمیش کمار نے شہباز گُل کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار نے قانونی نوٹس معاون خصوصی کو بھجوایا ہے ۔ جس میں 15 دن کی مدت مقر ر کی گئی ہے اور معافی مانگنے کا کہا گیا ہے اگر 15 دن تک شہباز گل نے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس بھی درج کروایا جا سکتا ہے۔