بلوچستان میں وائرس کے پھیلاؤ نے محکمہ صحت کا پول کھول دیا!
بلوچستان میں وائرس کے پھیلاؤ نے محکمہ صحت کا پول کھول دیا!
کورونا وباء کے بعدا یک اور وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے اب تک اس سے بلوچستان کے اضلاع متاثر ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی وجہ سے اب صرف بلوچستان کے 22 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اب تک متاثرین کی تعداد پچیس ہزار سے بڑھ چکی ہےاور چار اضلاع ایسے ہیں جس میں وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہے۔ اس وائرس کا نام لیشمینیا ہے ۔
لیشمینیا وائرس اس سے پہلے بھی دیگر ممالک میں اپنے اثرات دکھا چکا ہے جن میں بھارت ، صومالیہ، سوڈان ، برازیل ، کینیا جنوبی سوڈان اور ایتھوپیا شامل ہیں۔ ان ممالک میں اس وائرس کے 90 فیصد کیس 2015 میں ظاہر ہوئے۔
پاکستان میں اس وائرس کا پھیلاؤ بلوچستان سے شروع ہوا ہے اور محکمہ صحت کے پاس اس وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات موجود نہیں ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل محمد قاضی نے بتا یا ہے کہ اس وائرس کی ویکسین کی قیمت 2000 روپے ہے۔
اور یہ ویکسین محکمہ ہیلتھ کے پاس تاحال موجود نہیں ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان میں سینڈ فلائی اسپرے ہر سال کیا جاتا ہے اس سال ابھی تک یہ اسپرے بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں نہیں کیا گیا ۔ اس وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی ہے۔اگر ابھی بھی حفاظتی اقدامات نہ کئے گئے تو وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔