گائے کے گوبر سے بنا بریف کیس بھی متبرک ۔
گائے کے گوبر سے بنا بریف کیس بھی متبرک ۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں گائے کی پوجا اور اس کو مقدس گردانا جاتا ہے بھارتی عقیدے کے مطابق گائے ان کی ماں ہے اس لئے وہ اس کے گوشت کے استعمال کو حرام قرار دیتے ہیں۔
ان کی شدت پسندی کا یہ عالم ہے کہ ان کے وزراء نے کورونا وباء کے دوران اس کے علاج کا حل گائیں کے پیشاب میں نکالا۔
ایک وزیر نے بیان دیا کہ میں روز کا گائے موتر کا استعمال کرتا ہوں اس لئے کورونا سے محفوظ ہوں۔ ایسے بہت سے واقعات سننے میں آتے رہتے ہیں لیکن اب اس میں ایک اور بات کا اضافہ ہو گیا ہے بھارت کی ایک ریاست جس کا نام چھتیس گڑھ ہے اس کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بجٹ پیش کرنے کے لئے عجیب و غریب نوعیت کا بریف کیس استعمال کیا ہے۔
ان کے مطا بق چونکہ گائے کا گوبر مقدس ہے اس لئے آئندہ مالی بجٹ کے دستاویز ایسے بیگ میں رکھنے سے کچھ نہ کچھ اچھا نتیجہ ہی نکلے گا۔
بریف کیس کو چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں موجود گوٹھن کے گائے کے گوبر کے پاؤڈر ، آٹے اور گوند کا استعمال کر کے بنایا گیا ہے۔ پھر اس پر لکڑی کا ایک ہینڈل لگا کر کلپس بھی لکڑی کے لگائے گئے ہیں۔
یہ بریف کیس دس روز میں تیا ر کیا گیا ہے اور اس پر “گومے واستے لکشمی” سنسکرت زبان کے الفاظ تحریر کیے گئے ہیں۔ ان الفاظ کا اگر ترجمہ کیا جائے تو اس کا مطلب بنتا ہے ” دولت کی دیوی لکشمی گائے کے گوبر میں رہتی ہے”۔