اجے دیو گن ، امیتابھ بچن کی حقیقی واقعات پر مبنی فلم کا پہلا ٹیزر ۔
اجے دیو گن ، امیتابھ بچن کی حقیقی واقعات پر مبنی فلم کا پہلا ٹیزر ۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) ممبئی بالی وُوڈ میں بہت سی ایسی فلمیں بنتی رہتی ہیں جو حقیقی واقعات پر مبنی ہوتی ہیں لیکن اجے دیو گن کی نئی آنے والی فلم رن وے 34کا ٹیزر ریلیز کیا گیا۔
ٹیزر تقریباً 48 سیکنڈ ز کا بنا یا گیا ہے۔ جس نے صارفین میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ ٹیزر میں طوفانی موسم میں ایک طیارے کو اُڑتے دیکھا یا گیا ہے جس میں ریڈیو وائر ٹریفک کنڑول کی جانب سے کا ک پٹ پر موجود اجے دیوگن اور راکول پریت سنگھ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس رن وے پر لینڈنگ ناممکن ہے۔
طوفان میں شدت بڑھتی جارہی ہے اور ایسی اطلاع سن کر اجے دیو گن کے چہرے پر تناؤ پیدا ہو جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایسی کوئی اطلاع ہمیں نہیں ملی کہ اس رن وے پر لینڈنگ نہیں کر نی۔
فلم کے ٹیز ر کو “سچائی زمین سے 35 ہزار فٹ اوپر چھپی ہوئی ہے” کی ٹیگ لائن دی گئی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن اجے کو کشش ثقل کو اصول سمجھاتے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید اجے پائلٹ نہیں ہیں ۔ لیکن راکول پریت سنگھ معاون پائلٹ کا کردار نبھا رہی ہیں۔
رن وے 34 کا نام پہلے مے ڈے رکھا گیا جس کو بعد میں تبدیل کر دیا گیا ۔ ٹیزر کو عوام میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔