بھارت کا ایک اور مضحکہ خیز واقع ۔
بھارت کا ایک اور مضحکہ خیز واقع ۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) آئے روز دنیا بھر میں کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوا رہتا ہے جو کہ سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لیتا ہے۔ جیسے کے بھارتی ریاست کا حجاب تنازع جس میں بھارتی عدالت نے من مانی کرتے ہوئے اسلامی اقدار کا خیال نہیں کیا اور حجاب نہ کرنے کی پابندی برقرار رکھی ہے۔
ایسا ہی ایک اور واقع بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا۔ جب شادی کی تقریب میں دُلہے نے شادی سے انکا ر کر دیا۔ بظاہر شادی سے انکار کی وجہ کوئی بھی نہیں تھی سننے والے بھی سن کر ہنس پڑے۔ شادی کی تقریب میں مہمانوں کو کھانے کی طرف بلایا گیا تو کافی اودھم مچ گیا۔
دُلہا اور دُلہن کو کھانا ایک ساتھ دیا گیا ۔ جہاں دلہا نے دیکھا کہ دلہن کھانا سیدھے ہاتھ کی بجائے اُلٹے ہاتھ سے کھا رہی ہے۔
یہ بات دُلہے کی طبیعت کو ناگوار گزری۔ اسے دلہن کا بائیں ہاتھ سے کھانا کھانا پسند نہ آیا پس اُس نے شادی سے انکا رکر دیا اور بارات واپس لے جا نے کا فیصلہ کیا۔ دلہن کے والدین نے شادی سے انکار کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ دلہن بائیں ہاتھ سے کھانا کھا رہی ہے۔ دلہن کے والدین نے بتایا کہ دلہن کے دائیں ہاتھ پر چوُٹ لگی ہے ۔
چوٹ کی وجہ سے اس کو روزمرہ معمول کے کام کرنا دشوار ہو رہا ہے اس لئے وہ بائیں ہاتھ سے کام سر انجام دے رہی ہے۔ یہ سن کر دلہے کے والدین نے سکون کا سانس لیا اور دلہے کو شادی کے لئے رضا مند کر کے شادی کے فرائض ادا کئے۔ بعدازاں جس نے بھی یہ واقع سنا انھوں نے دلہے کی سوچ کو خاصا مضحکہ خیز قرار دیا۔