پالتو جانورو ں کو گھروں میں رکھنا نقصان دہ ہے۔
پالتو جانورو ں کو گھروں میں رکھنا نقصان دہ ہے۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) بیرون ممالک میں گھروں میں پالتو جانور رکھنا عام بات ہے پالتو جانوروں کو گھر میں رکھنے کے بعد ان کا بھرپور خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے اس حوالے مختلف ممالک میں مختلف قوانین بنائے گئے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ سب افسردہ ہو گئے اور گھر وں میں پالتو جانوروں کو رکھنے پر سوال کھڑا ہو گیا۔
انگلینڈ کے ایک گھرانے نے گزشتہ ہفتے ایک پالتو کتا خریدا اور اس کو گھر لے آئے۔ تقریباً ایک ہفتے بعد کتے نے گھر میں موجود 17 ماہ کی بچی پر کود پڑا دیا ۔
بچی کے ساتھ اس معاملے کی وجہ تاحال سمجھ نہیں آئی ۔ لیکن کتے کے اس عمل کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی اور بچی کو فوراً طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ تمام اہل خانہ کو اس بات کا رنج ہوا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کتے کو کسٹڈی میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق کے کے ٹیسٹ کئے جائیں گے اور پتہ چلایا جائے گا کہ کتے کہ اس رویے کی کیا وجہ ہے کیا وہ 1991 ایکٹ کے مطابق کتوں کی غیرقانونی نسل سے تعلق رکھتا ہے یا پھر اس کے پہلے مالکان کی وجہ سے کتے کا یہ رویہ ہے۔
پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کتے کے پہلے مالکان کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان کے ہمسائے میں موجود خاتون نے بیان دیا کہ آوازوں کو سنتے ہی وہ گھر میں پہنچی اور بچی کو بچانے کی کوشش کی ۔
طبی امداد کے آنے تک بچی کو سانس دینے کی کوشش کی لیکن بچی بہت زیادہ زخمی تھی اس لئے وہ نہ بچ سکی۔