کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی گناہ نہیں ہے۔ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے کبریٰ خان۔
کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی گناہ نہیں ہے۔ ہر کسی کا ذاتی انتخاب ہے کبریٰ خان۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان کی نامور اداکارہ کبریٰ خان آج کل نجی ٹی وی کے ایک ڈرامے “صنف آہن ” میں بہترین اداکاری کر رہی ہیں ۔
حال ہی میں دئیے ایک انٹر ویو میں انھوں کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے کئے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ وقت کی ضرورت بنتی جا رہی ہے ہر اداکارو اداکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔
بنیادی طور پر چہرے کی سرجری تو سبھی کرواتے ہیں جیسے کہ لیز ر ٹریٹمنٹ ۔ لیکن اگر کسی کو اپنے خدوخال کو ابھارنے کے لئے لگتا ہے کہ وہ مزید خوبصورت ہو جائے گا اور اس میں خود اعتمادی آئے گی تو اس کو سرجری کروانی چاہیے یہ ہر شخص کا ذاتی انتخاب ہے ۔ کسی تیسرے کا کوئی حق نہیں کہ وہ تنقید کرے۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ یہ قدم اُٹھا رہے ہیں تو وہ اپنے چہرے اور بالوں پر یہ تجربات کر رہے ہیں کسی دوسرے کے منہ پر نہیں اس لئے وہ ہر طرح کے نتائج کے لئے ذمہ دار بھی وہ خؤد ہیں ۔ لوگوں کو اس سلسلے میں زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں زیادہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتی مجھے محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں کو میری ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
یا پھر میں ذاتی زندگی کو کسی سے شئیر نہیں کرنا چاہتی ۔ کیونکہ میں دیگر اداکاروں کی طرح بہادر نہیں ہوں جو تنقید کا جواب دے سکوں۔