افغانستان حکومت نے خواتین کے لئے ایک اور پابندی لگا دی۔
افغانستان میں نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان کی عوام ان سے نالاں ہے افغانستان کی موجودہ حکومت نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ خواتین کی تعلیم کو جاری رکھیں گے اور تمام شہریوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔
تاہم افغان حکومت اپنے اس وعدے پر قائم نہیں رہی سب سے پہلے انھوں نے بچیوں کی اعلیٰ تعلیم پر روک لگائی اور سکولوں کو بند کر دیا۔ ا س کے بعد سے انھوں نے دفاتر میں خواتین کے کام کرنے پر روک لگا دی اور تمام تر سرکاری اداروں سے خواتین کو نکال دیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کو نوٹیفیکشن جاری کئے گئے ہیں کہ خواتین کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے۔