تحریک عدم اعتماد میں پڑی دراڑ! پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے نالاں
تحریک عدم اعتماد میں پڑی دراڑ! پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن سے نالاں
کراچی ( اعتماد ٹی وی) حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چئیر مین آصف علی زرداری نے بڑے اعتماد سے یہ بیان دیا تھا کہ کبھی کچے کام نہیں کئے عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی ۔
آج ان کے اس دعوے میں وہ یقین شامل نہیں رہا۔کل قومی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود استعفیٰ دے دیا۔
حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق سے میٹینگ کی گئی اور وزیراعظم نے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی ووٹنگ میں ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔ جو کہ اپوزیشن کی امیدوں کے خلا ف تھا۔ یہ خبر منظر عام پر آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رنجش پیدا ہو گئی۔
اس رنجش کا اظہار آصف علی زرداری کے بیان سے ہوتا نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب کی وزارت کے معاملے میں تاخیر سے کام لیا اور آج موقع ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔
اب سابق صدر نے مسلم لیگ ن کے سابقہ چئیر مین سے تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سنجیدگی کا ثبوت مانگا ہے۔
حکومت کی جانب سے وزیرا علیٰ پنجاب کے لئے چوہدری پرویز الہٰی کو نامزد کیا گیا ہے جو کہ آئندہ چند رو ز میں حلف اُٹھانے کے بعد قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ حاصل کریں گے۔