حکومت کا ایک اور سرپرائز تیار
حکومت کا ایک اور سرپرائز تیار
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) شاہ زین بگٹی کے استعفیٰ دینے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر نے آج پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمراہ پریس کانفرس میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور وجہ وزیراعظم کی وعدہ خلافی بتائی ہے کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
بلوچستان کی عوام کو ہمیشہ کی طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔
اس بیان کے بعد سے بلوچستان عوامی پارٹی اندرونی طور پر منتشر ہو گئی ہے پارٹی اراکین ایک دوسرے کے خلاف ہو گئے ہیں۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی کارکن زبیدہ جلال کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد ایک اور رکن کی حکومت میں واپسی۔
حکومتی ذرائع نے اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے بہت سے اراکین سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ جو کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل ہی حکومت کی حمایت میں سامنے آجائیں گے۔
گزشتہ روز بی اے پی کی رہنما زبیدہ جلال نے حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا اب اس میں اور پیش رفت کی گئی ہے ۔ حکومت کے اس وقت تقریباً 11 اراکین سے رابطے قائم ہیں جن میں سے کچھ مسلم لیگ ق کے کارکنان سے رابطے میں ہیں ان تمام افراد کو حکومتی اتحاد میں شامل کر کے اس حوالے سے سرپرائز دئیے جائیں گے۔