اپوزیشن نے عمران خان کو ایک اور جھٹکا دے دیا، عمران خان کے دن بطور وزیراعظم گنے جا چکے۔

    حکومت کے خلاف اپوزیشن کا پلڑہ بھاری ہو گیا۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) گزشتہ روز دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ  وزیراعظم کی حمایت میں کھڑا ہو گا جبکہ آج حالات اس کے برعکس ہیں۔ علیم خان  گروپ کے ترجمان میاں خالد مقبول نے  میڈیا سے بات چیت کے دوران بتا یا کہ حکومت کے ساتھ ان کے تنارعات برقرار ہیں ۔

     

     

    Advertisement

    وزیرا علیٰ پنجاب کی نامزدگی کے سلسلے میں علیم خان گروپ کا اعتراض برقرار ہے۔ اور وہ وزیراعظم سے سخت نالاں ہیں۔ کہ انھوں نے ایسے شخص کو نامزد کیا ہے جس کو ماضی میں وہ چور اور ڈاکو کہتے رہے ہیں آج جب بات اقتدار کی آئی ہے تو وزیراعظم   بھی مطالبات ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    خالد مقبول نے کہا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کے 182 اراکین میں سے ایک بھی وزیراعظم کو وزیراعلیٰ بنانے کا اہل نہیں لگا۔

     

    Advertisement

     

    اگر وزیر اعظم کو اپنی ہی پارٹی پر یقین نہیں تو وہ پاکستان تحریک انصاف قائم ہی نہ کرتے ۔  4 سال تک وزیراعلیٰ کے عہدے کو ایک بے ایمان اور  سست ترین شخص کے سپرد کر رکھا تھا۔

     

    Advertisement

     

    نئے پاکستان کے لئے وزیراعظم  25 سالوں سے جدوجہد کر رہے تھے کیا وہ جدو جہد صرف اس لئے تھی کہ اقتدار ملتے ہی پارٹی کو بھول جائیں گے۔  اس کے ساتھ علیم خان گروپ کے ترجمان نے اپوزیشن کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ یہ حمایت کسی بھی مطالبے کے بغیر کر یں گے۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement