آخر حکومت کو بھی خیال آہی گیا، عوام کے لئے بڑی خوشخبری

    عوام کے لئے خوشخبری

     

    لاہور ( اعتماد ٹی وی) پاکستان کی حکومت نے مہنگائی سے ستائی عوام کو خوشخبری سنا دی ۔ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق گھی او ر کنگ آئل کی قیمتیں گزشتہ 3 ماہ سے مسلسل بڑھتی جا رہی تھیں ۔

    Advertisement

     

     

    اب حکومت نے اس مد میں بڑا فیصلہ کیا ہے اور کنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے سلسلے میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خودرنی تیل کی درآمد پر ٹیکس میں 10 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے ۔ وزرات خزانہ کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ ایڈیبل آئل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری حکومت نے دے دی ہے ۔

    Advertisement

     

     

    10 فیصد ٹیکس چھوٹ کے بعد کنگ آئل کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی جائے گی ۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں خوردنی تیل کی درآمد پر کی گئی ٹیکس چھوٹ کی وجہ سے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستی قیمتوں پر کنگ آئل اور گھی مہیا کیا جائے گا ۔ تاکہ غریب عوام بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکے۔

    Advertisement