وزیر اعظم نے جانے سے پہلے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم نے دیا خراج تحسین۔

     

    اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) آج نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اختتام پر وزیراعظم کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ان کو خراج تحسین دیتے ہوئے بہترین کارکردگی کو سراہا۔ عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے بنائے گئے اس این سی او سی کی بنائی گئی حکمت عملی کو سراہا۔

    Advertisement

     

     

    اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیرا عظم نے لکھا کہ عالمی وباء کے دوران لگائی پابندیوں کے باوجود این سی او سی نے اپنی خدمات کو بہترین طریقے سے سر انجام دیا۔

    Advertisement

     

     

    نیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے وبا کے اس دور میں قومی اتحاد کا سامنا کامیابی سے کیا اور ان کی وجہ پاکستان کی بہتر ین حکمت عملی کو عالمی دنیا میں سراہا گیا۔

    Advertisement

     

     

    پاکستان نے کورونا کی روک تھام کے لئے جو اقدامات کئے گئے انھیں خوش آئند قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا آج اس ادارے کا آخر ی دن ہے اور ادارے کی وجہ سے آج ملک میں کورونا کے کیسز انتہائی کم ہوگئے ہیں جبکہ ویکسی نیشن ضرورت سے زائد دستیاب ہے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    اس ادارے کے اختتام پر اسد عمر نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ انھوں نے عالمی وبا ء کی روک تھام میں جو حکمت عملی بنائی وہ کامیاب رہی۔ اس کے ساتھ اسد عمر احتیاطی تدابیر کی پابندی کے سلسلے میں قوم کے بھی مشکور ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ا س کے علاوہ وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے بھی وزیراعظم اور اسد عمر کے ساتھ ساتھ تمام این سی او سی کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ انھوں نے اتنے سخت دور کا مقابلہ جانفشانی سے کیا ۔

     

     

    Advertisement