حکومت کی پاکستانی عوام پر گیس کی مد میں بل بڑھانے کی تیاری
حکومت کی پاکستانی عوام پر گیس کی مد میں بل بڑھانے کی تیاری
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے حکومتی دور میں جہاں ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے وہاں بجلی و گیس کے بلوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراطلاعات کے مطابق پاکستان میں گیس نایاب ہوتی جا رہی ہے لوگ ایل پی جی عادت ڈال لیں۔ رواں سال موسم گرما میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ حکومتی کا اس حوالے سے کوئی بیان نہیں آیاہے۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چئیر مین نے گیس کی قیمت میں 932 روپے اضافے کی سمری حکومت کو بھجوائی ہے۔
اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ چئیرمین اوگرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گیس کی مقدار ضرورت سے کم ہے اس کے لیے ہمیں گیس کی خریداری دوسرے ممالک سے ڈالرز میں کرنی پڑتی ہے ۔
اس لئے کم قیمت پر گیس فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ گھریلو صارفین کے بلوں میں تین گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ جتنی گیس کی ہمیں ضرورت تھی اتنی مقدار ہمیں فراہم نہیں کی گئی ۔