موجودہ حکومت کے لئے دھچکہ۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) تحریک عدم اعتماد کی موجودہ صورتحال کے بعد سے حکومت مخالف جماعتیں ہر طرح سے حکومت کو گرانے کے لئے کوشاں ہیں۔
موجودہ حکومت کے لئے دھچکہ۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی ) تحریک عدم اعتماد کی موجودہ صورتحال کے بعد سے حکومت مخالف جماعتیں ہر طرح سے حکومت کو گرانے کے لئے کوشاں ہیں۔
اس کے لئے پارٹیوں کا تضاد ختم کیا جا رہا ہے۔ ہر ایک کو منہ مانگی وزارت دی جا رہی ہے۔ جو بھی اس وقت اکثریت میں ہے وہ اپنی من چاہی وزارت مانگے۔ حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے برسوں پرانے معاملات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔
مقصد صرف اور صرف عمران خان کی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ کچھ روز قبل حکومت کے ناراض اراکین ترین گروپ اور علیم خان گروپ سے رابطے بڑھائے گئے تاکہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کی شرح میں اضافہ کیا جا سکے۔
ن لیگ کی کوششیں رنگ لے آئی اور آپسی سمجھوتے بھی ہو گئے ۔ علیم خان گروپ کی مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کرنے کے ایک روز بعد ہی جہانگیر ترین گروپ نے بھی مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
نعمان لنگڑیال نمائندہ ترین گروپ نے بھی تمام تر حالا ت کا ذمہ دار سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پرخلوص اراکین کو ناراض کر کے بے ایمان شخص کو وزارت دی اور جہانگیر ترین پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ اس لئے اب جہانگیر ترین گروپ نے پنچاب اسمبلی میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے
ترین گروپ کےاس اقدام کو سراہا ہے۔ اورکہا کہ اس دور حکومت میں مہنگائی کی بلند ترین شرح رہی ہے یہ کیسا نیا پاکستا ن ہے۔ ہم اقتدار میں آ کر ملک کے لئے خوشحالی لائیں گے۔ ہم اپنے ہر عمل کے معاملے میں اللہ کو جواب دہ ہیں۔