لوگ سیاست میں مصروف، بابر اعظم نے پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ کر پوری دنیا میں ریکارڈ بنا ڈالا۔

    آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے اننگز کی لسٹ جاری!

     

     

    Advertisement

     

    آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کی رینکنگ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ لسٹ میں پاکستان کے کپتان کھلاڑی بابر اعظم 891 کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے کھلاڑی ویرات کوہلی 811 ریٹنگ کے ساتھ موجود ہیں۔

     

    Advertisement

     

    تیسرے نمبر پر پھر پاکستانی کھلاڑی امام الحق 795 کی ریٹنگ کے ساتھ موجود ہیں چوتھے نمبر پر بھارتی کھلاڑی روہت شرما 791 کی ریٹنگ کے ساتھ موجو دہیں۔ اس سے پہلے امام الحق 746 کی ریٹنگ کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود تھے۔

     

    Advertisement

     

    پاکستان کے کپتان کھلاڑی اور بہتر ین بلے باز بابر اعظم کی پہلی پوزیشن بہت زیادہ مضبوط ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 2 سنچریاں بنانے کے بعد بابر اعظم نے 872 کی ریٹنگ سے891 کی ریٹنگ حاصل کی ہے۔

     

    Advertisement

     

    ون ڈے اننگز میں گیند بازوں کی فہرست میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے کافی بہتر کارکردگی دکھا ئی ہے۔

     

    Advertisement

     

    جس میں شاہین آفریدی 671 کی رینٹنگ پوائنٹس کے بعد ساتویں نمبر کی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ 627 کی ریٹنگ کے ساتھ پندرہویں نمبر پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن کا پہلا نمبر تا حال برقرار ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement