عوام سیاست میں مصروف اور کمپنیاں قمتیں بڑھانے میں، ہنڈا کمپنی نے پھر موٹر سائیکل کی قیمتوں کو بڑھا کر نیا ریکارڈ لگا دیا

    پاکستان میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں دن با دن اضافہ ۔

     

     

    Advertisement

    لاہور (اعتماد ٹی وی) ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا ۔

     

     

    Advertisement

    اور مہنگائی کےا س دور میں اب موٹر سائیکل خریدنا بھی عام آدمی کے اختیار میں نہیں رہا ۔ چئیر مین الیکڑانک اینڈ موٹر سائیکل ڈیلرز الائنس حبیب شیخ کا کہنا ہے کہ آئے روز قیمتوں میں یہ اضافہ خریداری کو کم سے کم تر کر رہا ہے ۔

     

     

    Advertisement

    کاروبار بالکل ختم ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اس پر قیمتوں میں یہ اضافہ بھی اچھا نہیں ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد سے ہنڈا 70 سی سی کی قیمت ننانوے ہزار نوسو روپے ہو گئی ہے جبکہ ہنڈا 125 کی قیمت ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے ہنڈا 150 کی قیمت دولاکھ چھاسی ہزار نوسو روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

     

     

    Advertisement

    سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی دو ہزار اضافے کے بعد ا یک لاکھ 6 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے جبکہ ہنڈا سی جی 125 ایک لاکھ انتالیس ہزار پانچ سو روپے اور ہنڈ ا ڈیلکس موٹر سائیکل 125 ایک لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

     

     

    Advertisement