اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کھری کھری سنا دی، اجلاس موخر، معامہ اور طرف ہہ چل پڑا کھری سنا دی،

    سپریم کورٹ فیصلہ حق میں آتے ہی متحدہ اپوزیشن اسپیکر کو آنکھیں دکھانے لگی۔

     

     

    Advertisement

     

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کو رٹ کا فیصلہ کیا حق میں آگیا متحدہ اپوزیشن نے سمجھ لیا کہ جیت ان کی ہو گئی اس جیت کے تکبر میں انھوں نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کو ہی آنکھیں دکھانی شروع کر دی ۔ شہباز شریف قائد حزب اختلاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کی ۔

     

    Advertisement

     

    تقریر کے آغاز میں انھوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اسپیکر کو اپنا کردار بنھانے کا کہا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ قوم کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج آئین بحال ہوا ہے اور کسی نظریہ ضرورت کے تحت ملک کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگایا گیا۔

     

    Advertisement

     

    آج پارلیمنٹ کا اجلاس ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ جس کے بعد سلیکٹڈ وزیراعظم کو شکست ہو گی۔

     

    Advertisement

     

     

    شہباز شریف نے اپنی تقریر میں دبے الفاظ میں اسپیکر کو یہ یاد دہانی کروائی کہ آج کا اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ہو رہا ہے اور اسپیکر اپنی مرضی سے کچھ نہیں کر سکتا ۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    عدالت کے فیصلے پر سرجھکا کر اپنا کردار صحیح طرح نبھائیں۔اور منتخب وزیراعظم کی ہدایات پر عمل نہ کریں۔

     

     

    Advertisement

     

    اس اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیا ہے اور اس کے مطابق آج اجلاس بلا لیا گیا ہے باقی کی کاروائی بھی فیصلے کے مطابق ہو گی۔

     

    Advertisement

     

    لیکن میں جو بیرون ملک سازش کے ثبوت کے حوالے سے بات چل رہی ہے میں چاہتا ہوں اس پر بھی بات ہو۔ جس پر شہباز شریف نے واضح انداز میں ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر کو کہا کہ وہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی کر رہے ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    اور اس کے بعد شہباز شریف پھٹ پڑے اور حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر غیر ملکی سازش کی ہی بات ہے تو پھر اس طرح سب کے راز فاش ہو نگے 2014 میں جب عمران خان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔

    Advertisement

     

     

    اپنی حکومت میں آپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مل کر آئیں تووہ ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف اور نواز شریف ملک کے وقار کی خاطر پانچ ارب ڈالر لینے سے انکار کرتے ہیں تو آپ اس کو ڈرامہ کہتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    اس کے بعد بھی شہباز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر ایوان کو سنایا اور کہا کہ جو سپریم کورٹ نے کہا ہے آپ کو وہی کرنا ہو گا۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement