عمران خان کے پاس اب واقعی ہی ہیرے بچ گئے ہیں، ایک اور محب وطن نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول دینے سے انکار پر استعفی دے دیا

    خیبرپختونخواہ کے گورنر نے اہم اعلان کر دیا ۔

     

     

    Advertisement

    پشاور (اعتماد ٹی وی) خیبر پختونخواہ کے گورنر شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے لئے اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیں گے۔ شہباز شریف کو بحیثیت وزیراعظم والا پروٹو کول نہیں دے سکتا ۔

     

     

    Advertisement

    اس حوالے سے انھوں سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا ہے ۔ کہ وہ شہباز شریف کے بحثیت وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن ہی اپنا استعفیٰ بھجوا دیں گے۔ وہ ضمیر فروش لوگوں کو پروٹو کول نہیں دینا چاہتے ۔

     

     

    Advertisement

    شاہ فرمان پاکستان تحریک انصا ف کے دیرینہ کارکن ہیں اور انھوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی میں 2013 میں پہلی مرتبہ نشست حاصل کی۔ 2018 کے عام انتخابات کے بھی وہ صوبائی اسمبلی کے رکن برقرار رہے۔ پھر وفاق میں کامیابی کے بعد انھیں کے پی کے گورنر کا عہدہ دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    اس کے ساتھ گورنر پنجاب عامر سرفراز چیمہ کا بھی عہدہ چھوڑنے کا امکان ہے انھوں نے بھی کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کو ایسا پروٹوکول نہیں دے سکتے اس لئے اسی رو ز استعفیٰ دے دیں گے ۔

     

     

    Advertisement