اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) مورخہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو منتخب کرنے کا عمل ہوا، جس میں مسلم لیگ نواز کے اہم رکن شہباز شریف کامیاب ہوئے۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) مورخہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو منتخب کرنے کا عمل ہوا، جس میں مسلم لیگ نواز کے اہم رکن شہباز شریف کامیاب ہوئے۔
دوسری طرف شاہ محمود قریشی تھے، جنہیں ایک بھی ووٹ نا ملا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی سے بائیکاٹ کر دیا تھا اور انہوں نے مشترکہ استعفوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی مزدوروں سمیت ملازمین کا دل جیت لیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جتنے سرکاری ملازمین ہیں، جن کی تنخواہ 1 لاکھ سے کم ہیں ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ پنشن لینے والے ملازمین کے لئے 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کم از کم مزدور کی تنخواہ 25 ہزار ہوگی۔ جبکہ دوسری طرف دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسینج میں اچانک تیزی کا رجحان ہو گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، ڈالر کی قیمت تین دنوں سے 189 سے کم ہو کر 183 ہوگئی ہے۔ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو یقین ہوگیا ہے کہ حالات بہتر ہو گئے ہیں۔
مریم نواز نے اپوزیشن کو انتباہ کی یہ نا سمجھے کہ ہم آپ کو چھوڑ دینگے۔ ہم بیشک انتقام نہیں لینگے لیکن ہم حساب ضرور لے گے۔