لاہور ( اعتماد ٹی وی ) حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین جو کہ مسلم کمیونٹی سے ہے، ان کے لئے بڑا تحفہ ۔
لاہور ( اعتماد ٹی وی ) حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سرکاری ملازمین جو کہ مسلم کمیونٹی سے ہے، ان کے لئے بڑا تحفہ ۔
تفصیلات کے مطابق ، مورخہ 13 اپریل 2022 کو پنجاب حکومت کی طرف سے اکاؤنٹٹ جنرل کو مراسلہ جاری کیا گیا ، جس میں ہدایات دی گئی کہ عید الفطر کی وجہ سے تمام مسلم سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز ان کے اکاونٹ میں 27 اپریل کو ہی منتقل کر دی جائے ۔
ملازمین میں حکومت کے اس مراسلے کو لیکر اطمینان اور خوشی کا ماحول ہے۔ عید سے پہلے تنخواہ ملنے اس ان کے بہت سے معاملات بر وقت حل ہو جائینگے ۔
دوسری طرف آپ کو بتاتے چلے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ 10 فیصد الاونس کو حکومتی نمائندہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے واپس لے لیا گیا ہے ۔
حکومت کی طرف سے موقف لیا گیا کہ ملازمین کی تنخواہیں حال ہی میں گزشتہ حکومت نے بڑھائی تھی ۔
تاہم سیکریٹیریٹ ملازمین کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا کہ ان کی تنخواہیں گذشتہ بجٹ کے علاوہ نہیں بڑھائی گئی، جبکہ باقی ملازمین کی 2 دفعہ بڑھا دی گئی ہیں ۔