زلفی بخاری نے ہار بیچنے کے معاملہ پر منہ توڑ جواب دینے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

    زلفی بخاری کی جانب سے تردید کردہ بیان سامنے آگیا۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کہ انھوں نے توشہ خانے کا ہار بیچ کر رقم توشہ خانے میں بہت کم جمع کروائی جس میں زلفی بخاری کا نام بھی شامل کیا گیا کہ ان کی مدد سے ہار بیچا گیا جس پر آج زلفی بخاری کی جانب سے تردید شدہ بیان آگیا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    زلفی بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے عوام کو مطلع کیا ہے کہ یہ سب ڈرامہ بازی ہو رہی ہے نہ تو مجھے کبھی کوئی ہا ر دیا گیا نہ میں نے کچھ بیچا ہے۔

     

    Advertisement

     

    یہ سب سابق وزیراعظم کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ زلفی بخاری نے کہا میں اب سے صرف پاکستان کا شہری ہوں ۔

     

    Advertisement

     

     

    جب پاکستان تحریک انصاف کو رکن بنا تھا تب ہی سو چ لیا تھا کہ پاکستان میں ہی رہوں گا میں اپنی برطانیہ کی شہرت چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لئے برطانیہ جا رہا ہوں ۔

    Advertisement

     

     

    اب میں صرف پاکستانی شہری رہوں گااور پاکستان کی شہریت سے آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لوں گا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement