آخر عطا تارڑ نے بھی مان ہی لیا کہ عوام نے ان کے خلاف نعرے لگا لگا کر کہی کا نہیں، اس لئے اب بڑا فیصلہ کر لیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نعروں کے خلاف کاروائی کا اعلان۔

     

     

    Advertisement

     

    لاہور ( اعتماد ٹی وی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران تمام اراکین کو متنبہ کیا ہے کہ اب سے کسی بھی قسم کی نعرے بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔

     

    Advertisement

     

    عطا تارڑ نے اپنی بات کے دوران میریٹ ہوٹل میں ہوئے واقع کا حوالہ دیا کہ اب اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پھر وہی ہو گا جو میریٹ ہوٹل میں ہوا ۔

     

    Advertisement

     

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت برداشت کر لیا ۔2017 میں جب بھی ہم کسی جگہ جاتے تھے تو ہر طرف “گو نواز گو” کے نعرے لگائے جاتے تھے۔

     

    Advertisement

     

    ہم پارکس میں جاتے یا ہوائی اڈے پر ، کسی ہوٹل میں ہوں یا کسی بھی پبلک پلیس پر ہم پر نعرے بازی کی جاتی اور ہم نے کبھی بھی مڑ کر کسی کو جواب نہیں دیا۔

     

    Advertisement

     

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اب بس ، بہت ہو گیا ۔ اب سے ایسا کچھ ہوا تو بھرپور کاروائی ہو گی۔ اس کی ہمیں ہدایات بھی جاری ہو چکی ہیں ۔

     

    Advertisement

     

    ایسے افراد کے خلاف موقع پر کاروائی کی جائے گی۔ خواہ پھر ہمیں خود ہی دو دو ہاتھ کیوں نہ کرنے پڑیں۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement