پرانے پاکستان میں آتے ہی گھی اور چینی کے بعد بجلی کے بھی مہنگا ہونے کا جھٹکا، نئی قیمت جان کر آپ کی آنکھیں کھل جائینگی۔

    پرانے پاکستان میں آتے ہی گھی اور چینی کے بعد بجلی کے بھی مہنگا ہونے کا جھٹکا

     

     

    Advertisement

     

    مہنگائی مکاؤ مارچ کے ساتھ کامیاب تحریک عدم اعتماد کی مد میں جیتی ہوئی حکومت نے عوام پر دو دنوں میں مہنگائی کا تیسرا جھٹکا عوام کو دے دیا۔

     

    Advertisement

     

    جو لوگ اس اُمید میں تھے کہ پرانے پاکستان میں چیزیں سستی ہونگی تو یہ ان کی خام خیالی ہی ثابت ہوئی اور ان پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنا شروع کر دیا گیا۔

     

    Advertisement

    نیپرا نے بجلی صارفین کو بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے کر جھٹکا دے دیا۔ اس اضافے کی وجہ اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    سی پی پی اے – جی نے گزشتہ ماہ 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی۔ اس سے قبل نیپرا نے جنوری میں ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے جارچ کیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لئے کیا گیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    اسی طرح فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے کم چار ج کیا جائے گا ۔ یہ اپریل کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کا اطلاق تمام صارفین پر ہو گا سوائے لائف لائن صارفین کے ۔ او ر کے – الیکٹرک پر اس کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement