حکومت کے انتقامی کاروائیاں نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
حکومت کے انتقامی کاروائیاں نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصا ف کے اقتدار میں آتے ہی سابقہ حکمرانوں کا احتساب کا عمل شروع ہو گیا اور وہ نیب کی پیشیوں میں مصروف ہو گئے ۔
حالانکہ آج تک نیب کی جانب سے کسی پر بھی فرد عائد نہیں کی جا سکی۔ موجودہ حکومت نے عمران خان کے خلاف مل کر تحریک عدم اعتماد کامیاب بنائی اور اقتدار میں آ کر اعلان کیا کہ اب سے کسی بھی حکمران سے انتقام نہیں لیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے سابقہ بیانات کی طرح یہ بھی ہوا میں اُڑا دیا گیا اور مسلم لیگ ن کے اراکین نے لندن میں بروز اتوار کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لند ن میں نواز شریف کے بچوں کے گھر باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے کارکن زبیر نے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ جمائمہ کے گھر کے باہر جا کر ہم انتقامی احتجاج کریں گے کیونکہ عمران خان نے ملک کی معشیت کو ختم کردیا ہے۔
اس سے بنی گالا کا حساب لیں گے زمان پارک کا حساب لیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان آٹا اور چینی کا چور ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے پیسو ں کا بھی حساب لیا جائے گا۔
صحافی نے سوال پوچھا کہ عمران خان اور جمائمہ میں علیحدگی ہو گئی تو فوار جواب دیا کہ آپ اس علیحدگی میں بیٹھے تھے ؟