ایک ہی ہفتہ ہوا ہے موجود حکومت کی نااہلی عروج پر۔
ایک ہی ہفتہ ہوا ہے موجود حکومت کی نااہلی عروج پر۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے موجودہ حکومت کو آڑ ے ہاتھوں لے لیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ ابھی اس حکومت کو اقتدار سنبھالے ایک ہی ہفتہ ہوا ہے اور ان کے تین یو ٹرن سامنے آگئے ۔
ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کے اعلان کرنےباوجود اضافہ نہیں کیا گیا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان منسوخ کرنے کے بعد جائزے کا اعلان کر دیا۔
اور اب ہفتے کے روز بھی کام کیا جائے گا اعلان کیا جا رہا ہے۔ یہ حکومت کم اور سرکس زیاد ہ لگ رہی ہے جہاں کسی کو بھی سمجھ نہیں آ رہی کیا کرتب دکھانا ہے ۔
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کی موجودہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار سابقہ حکومت کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ جو کہ سراسر غلط بات ہے۔
اس کی مکمل ذمہ داری اس حکومت پر ہے کیونکہ ہماری حکومت نے پچھلے سال رمضان میں فورسڈ لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی ۔ حالانکہ بجلی کی ترسیل اور پیداواری صلاحیت رواں سال سے بھی کم تھی۔