ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا اعلان جلد ہو گا ۔ فواد چوہدری
ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا اعلان جلد ہو گا ۔ فواد چوہدری
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد منتخب ہونے والی یہ حکومت بہت جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
جلد ہی اس کے خاتمے کا اعلان ہونے والا ہے۔ عوام تیار رہےاور عمران خان کے اگلے اعلان کا انتظار کرے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے پشاور جلسے اور کراچی کے کامیاب جلسے کے بعد بتا دیا ہے کہ ان کا انتخاب کون ہے ؟
اور یہ بیرونی سازش سے آئی ایمپورٹڈ حکومت ہمیں قبول نہیں ہے۔ پاکستان کا ایک وقار ہے پاکستان کی عوام بھکاری نہیں ہے۔ بھکاری تو یہ حکومت ہے جنہوں نے کشکول اُٹھا کر اقتدار کی بھیک مانگی ہے اور ان کو بھیک مل گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک نرم انقلاب کے لئے تیار ہے ۔ پاکستا ن کے ہر شہر سے تحریک اُٹھے گی۔ عمران خان نے بیچ بچاؤ کی بہت کوشش کی ہے لیکن اب حالات عمران خان کے قابو سے بھی باہر ہیں۔
ناراض عوام کو قابو کرنا ایسا ہے جیسا دریا کو کوزے میں بند کرنا۔