خربوزے خریدتے وقت ہی میٹھا ہونے کا یقین ! اب صارفین کو دھوکا نہیں ہوگا
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں بہت ایسے پھل ہیں جن کی خریداری کے بعد جب وہ میٹھے نہیں نکلتے تو صارفین کو بہت غصہ آتا ہے ۔
خربوزے خریدتے وقت ہی میٹھا ہونے کا یقین ! اب صارفین کو دھوکا نہیں ہوگا
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں بہت ایسے پھل ہیں جن کی خریداری کے بعد جب وہ میٹھے نہیں نکلتے تو صارفین کو بہت غصہ آتا ہے ۔
ان پھلوں میں سر فہرست خربوزہ ہے جس کا میٹھا نکلنا قسمت سے ہی ممکن ہوتا ہے ۔ لیکن اب ماہرین نے ایسی نشانیاں بتائی ہیں کہ آپ خریدار ی کرتے وقت ہی جان جائیں گے یہ میٹھا ہے یا نہیں۔
اس کے لئے سب سے پہلے خریداری کر تے وقت خربوزہ کی ظاہری رنگت دیکھ لیں ۔ خربوزے کو گول اور بھاری ہونا چاہیے اس کی رنگت پر کوئی داغ نہ ہو۔
اس میں اور کوئی بھی نقص نہ ہو۔ اگر اس میں معمولی سی دراڑ بھی ہو تو اس کو چھوڑ دیں۔ دراڑ کا مطلب ہوتا ہے کہ خربوزہ بہت زیادہ پک گیا ہے اور اب خراب ہونے کے قریب ہے۔
خربوز ہ جب مکمل طور پر پک کر تیار ہوتا ہے تو یہ سخت ہوتا ہے اور اس کو ہاتھ سے دبانا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ یہ خربوزے کہ میٹھے ہونے کی اہم علامت ہے۔
اس کے علاوہ خربوزے کا چھلکا صحیح طرح سے پیلا ہو اس میں سبز رنگ نہ ملا ہو ا ہو یہ بھی خربوزے کے پکے ہونے کی نشانی ہے۔