وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں اعلان کر کے پی ٹی آئی والوں کا دل جیت لیا ۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بارے میں اعلان کر کے پی ٹی آئی والوں کا دل جیت لیا ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی ) نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان بارے میں پھیلی خبروں کے پیش نظر ان کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم آفس سے اعلانیہ جاری کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور سابقہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فول پروف سیکورٹی مہیا کرنے کے لئے مؤثر اقدامات اٹھائے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پر امن عوامی اجلاس جمہوریت کا اہم رکن ہے ۔ انہوں نے مزید حکم جاری کیا کہ لاہور میں ہونے والے جلسے میں کسی بھی قسم رکاوٹ نا کی جائے ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ روز عمران خان نے ٹوئٹر پر سپیس پر آڈیو بات چیت کی جس نے عالمی سطح پر ریکارڈ لگایا کیونکہ اس سے پہلے اتنی تعداد میں ٹوئٹر میں سپیس میں شرک نہیں کی ۔
آج لاہور میں پی ٹی آئی کا پاور شو ہوگا، جو کہ مینار پاکستان میں منعقد ہوگا اور عمرا خان اس سے خطاب کرینگے۔