سلیم صافی کا ایک حکومت کی حمایت میں ایک اور ٹوئٹ۔
سلیم صافی کا ایک حکومت کی حمایت میں ایک اور ٹوئٹ۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) نواز لیگ کے دور اقتدار میں آتے ہی بہت سے صحافیوں کی جانب سے حمایتی رد عمل دوبارہ سے دیکھنے میں آیا۔
پاکستان میں جب بھی کوئی حکومت آتی ہے تو میڈیا اس کو اُٹھانے اور نیچے لانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسا ہی سلیم صافی نے بھی اپنے کرئیر میں کیا۔
سلیم صافی ان اینکرز میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں کوئی بھی تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
لیکن اب انھیں تحریک انصاف کے دور کے منصوبوں پر موجودہ وزیراعظم جا کر تصاویر کھینچوا رہے ہیں اور سلیم صافی ان کی تعریف میں رطب اللسان ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کی تشکیل کو لے کر پیپلز پارٹی کے خلاف بھی بیان بازی کی ہے۔ اس طرح کا ایک ٹوئٹ انھوں نے گزشتہ روز جاری کیاکہ تحریک عدم اعتماد کے اس پورے عمل میں سب شرمناک پہلو یہ تھا۔
کہ پیپلز پارٹی نے حسب روایت اپنی تاریخ برقرار رکھتے ہوئے ناظم جوکھیو کے معاملے میں ملوث فرد کو سرکاری پروٹو کول کے ساتھ پہلے دوبئی سے کراچی بلایا اور پھر اسلام آباد بلایا۔
اور اس تحریک کا ایک اچھا پہلو یہ تھا کہ سندھ حکومت نے اپنے درج شدہ کیس سے زیر حراست علی وزیر کو اپنی بیمار ماں کی زیارت بھی نصیب ہو گئی۔