گرمی میں پسینے کی بدبو دُور کرنے کا طریقہ

گرمی کا موسم آگیا ہے اور گرمی اپنے جوبن پر ہے، ہر شخص اس کی شدت سے پریشان ہے۔ ایسے میں سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز پسینے سے پیدا ہونے والی ناگوار بد بُو

ہے۔ ایسے موسم میں لوگوں کا ایک دوسرے کو برداشت کرنا بہت مشکل نظر آتا ہے۔ پسینے کی بد بُو سے بچنے کے لئے لوگ دن میں کئی کئی بار نہاتے بھی ہیں، لیکن جو لوگ دفاتر کو جانے والے ہیں، ان کے لیے یہ خاصی پریشان کن صورتحال ہوجاتی ہے۔

 

جو خواتین باہر نکلتی ہیں وہ بھی اس ںاخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے پاس باڈی اسپرے یا پرفیومز رکھتی ہیں. اس کے لئے بھی آپ کو باڈی اسپرے ایسا استعمال کرنا ہوگا، جس کی خوشگوار اور بھینی بھینی خوشبو دن بھر آپ کے ساتھ رہے۔ چیختی چنگھاڑتی خوشبو گرمی میں تکلیف دہ ہوجاتی ہے، اس لیے خُوشبو ایسی استعمال کریں جس سے آپ کے اطراف کا ماحول مہک اُٹھے۔

Advertisement

 

مزید پڑھیے: بلڈ پریشر اور کئی موزی بیماریوں کا علاج ایک لہسن میں دریافت۔

گرمی کی شدت کو کم کرنا ہمارے بس میں نہیں، لیکن اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے ہم کچھ اقدامات ضرور کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ہم آپ کو کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں جو آپ کو گرمی میں پسینے کی ناخوشگوار بد بُو سے بچاسکتے ہیں ۔

Advertisement

۱۔ بیکنگ سوڈا اور کلف پاؤڈر ( کارن اسٹارچ) ملا کر ان جگہوں پر چھڑکیں جہاں پسینہ زیادہ آتا ہے، یہ دونوں پاؤڈر نمی جذب کرلیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بد بُو پیدا نہیں ہوتی، اس کے علاوہ بیکنگ سوڈا پسینے سے پیدا ہونے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔

 

۲۔ ٹی ٹری آئل کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں جہاں آپ کو زیادہ پسینہ آتا ہے، مگر اس شرط کے ساتھ کہ یہ آپ کی جلد کو موافق آتا ہے، یہ جراثیم کو ختم کرکے بھینی بھینی خوشبو پیدا کرتاہے۔

Advertisement

 

مزید پڑھیے: جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں، جہاں ملیں فوراً سے شادی کر لیں۔

 

Advertisement

۳۔ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر اپنے بغلوں پر لگائیں ایک دو منٹ خشک ہونے دیں پھر پانی سے دھولیں ۔

 

۴۔ ایک کاٹن بال کو سیب کے سرکہ میں بھگوئیں اور اپنے بغلوں پر لگائیں، دو سے تین منٹ انتظار کریں۔ پھرنہا لے، یہ دن میں دو دفعہ کریں ایک دفعہ صبح اور ایک دفعہ رات کو سونے سے پہلے یہ عمل کرنے سے آپ کو خود فرق ظاہر ہوجائے گا۔

Advertisement

 

۵۔ ایک لیموں لیں۔ اس کو دو حصوں میں تقسیم کریں۔ ایک حصہ اپنے زیر باز رگڑیں، اس طرح کہ وہ رس آپ کی جلد پر لگے، پھر اس کو کچھ دیرخشک ہونے دیں۔ اس کے بعد نہا لیں۔ دن میں ایک دفعہ یہ عمل کریں، کچھ دن میں یہ بد بُو بالکل ختم ہوجائے گی۔

 

Advertisement

مزید پڑھیے: جا نئے پانی میں موجود قبر جسے آج تک کچھ نہیں ہوا

 

۶۔ روزمیری (جڑی بوٹی) کے خشک پتے ڈیڑھ کپ لے کر، اس کو چار کپ گرم پانی میں دس منٹ تک بھگوئیں۔ پھر اس کو اپنے نہانے کے پانی میں ملالیں۔ اب اس پانی سے پندرہ سے بیس منٹ نہائیں یا اگر باتھ ٹب ہے تو اس میں پندرہ سے بیس منٹ اس پانی میں رہیں۔ پھر اپنا جسم خشک کرلیں، یہ عمل اگر روزانہ ایک دفعہ کرلیں۔ تو روز میری کی مہک سارا دن آپ کے ساتھ رہے گی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

4 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

4 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago