انسانوں میں طویل العمری کے ریکارڈ کے بعد جانوروں میں بھی کچھوے نے ریکارڈ نام کر لیا۔
انسانوں میں طویل العمری کے ریکارڈ کے بعد جانوروں میں بھی کچھوے نے ریکارڈ نام کر لیا۔
آن لائن ( اعتماد ٹی وی ) انسانوں میں طویل العمری کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر عام ہو جاتی ہے۔ لیکن جانوروں میں اتنی لمبی عمر کا پتہ لگانا مشکل کام ہے لیکن ایسا بھی ہو گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیامیں سب سے طویل العمر پانے والا کچھوا 1832 میں پیدا ہوا تھا۔ جو کہ اب 190 برس کا ہو جائے گا ۔
گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کچھوے کو سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے کا خطاب دیا گیا ہے اس کا نام جوناتھن ہے۔
اس سے قبل بھی ایک کچھوے کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں لمبی عمر پانے والے کچھوے کےطور پر شامل کیا گیا تھا ۔جس کی عمر 188 برس تھی۔ اس کچھوے کا تعلق ٹوئی مالیا سے تھا۔
جوناتھن کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ہیں اور ساتھ ہی لکھا گیا کہ دنیا کا سب سے طویل العمر کچھواجو کہ اب 190 برس کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کچھوے کی بہترین نگہداشت بھی کی جارہی ہے۔