“عمران خان جیسا لیڈر جس قوم سے نکلتا ہے اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔۔۔”شیخ رشید سب کچھ بتا دیا

    ایمپورٹڈ حکومت جلد اپنے گھر کی راہ لے گی۔ شیخ رشید

     

    راوپلنڈی (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی جلسے میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 30 مئی سے قبل موجود ایمپورٹڈ حکومت   اپنے گھر کو روانہ ہو جائے گی۔  اس پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ اچھا مذاق ہور ہا ہے کہ جیلوں سے ضمانت پر رہا ہوئے  لوگ وزارتیں چلا رہے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    یہ کیسا نظام پاکستان ہے کہ باپ بھی ضمانت پر رہا ہو کر وزیراعظم بنا ہو اہے اور بیٹا بھی ضمانت پر رہا ہو کر وزیراعلیٰ کا حلف لینا چاہ رہا ہے  جب کہ ان دونوں پر فرد جرم عائد کی جانی تھی جو کہ لٹک گئی ہے۔اس پر موجود ایمپورٹڈ حکومت کو اندازہ ہے کہ اس کا وقت تھوڑا ہے اس لئے انھوں نے اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال لئے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    یہ لوگ پاکستان کے فائدے کے لئے اقتدار میں نہیں آئے بلکہ  اپنے فائدے کے لئے آئے ہیں یہ این آر او 2 کے لئے حکومت میں آئے ہیں اور اپنے یہودی آقاؤں کو خوش کرنے آئے ہیں۔150 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکال کر یہ لوگ فرار ہونے کی فراق میں ہیں۔

    Advertisement

     

     

    سرکاری خزانے کو لوٹا جا رہا ہے  ذاتی خرچے کیے جا رہے ہیں۔  وزیراعظم ہاؤس کو  دعوتوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور حکومت سنبھالنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔عمران خان جیسا لیڈر جس قوم سے نکلتا ہے اس کے ساتھ یہ سپر پاورز  صدام حسین اور کرنل قذافی جیسا سلوک کر تی ہیں۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement