دو مئی کو عید کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی، عید تین مئی ہوگی

    لاہور (اعتماد ٹی وی) مسلمان زوق شوق سے رمضان کے روزے رکھ رہے ہیں، اسی تناظر میں چونکہ چند روزے رہ گئے تو عوام الناس میں عید کو لے کر بے چینی پائی جا رہی ہے کہ آیا کہ اس دفعہ 29 روزے ہونگے یا پھر 30 ہونگے ۔

     

    اس لحاظ سے فیصلہ تو  اسلامک کونسل نے چاند دیکھ کر کرنا ہے ۔ لیکن ماہر فلکیات بھی اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

    Advertisement

     

    محکمہ فلکیات کے ماہرین کے مطابق  نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکان حوالے  پیشگوئی کی گئی ہے کہ عید الفطر تین مئی بروز منگل کو ہوگی محکمہ فلکیات کے مطابق عید یعنی شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور 1 مئی کی شب میں ہے۔

     

    Advertisement

    اسی طرح پاکستان کئ مختلف شہروں میں غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا وقت 40 منٹ سے لے کر  89 منٹ ہوگا ۔ لہذا سوموار کی شام کو شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا اگر آسمان صاف ہوئے۔

     

    موجودہ پشین گوئی کے زیر اثر ملک میں عید الفطر 3 مئی بروز منگل کے دن ہوسکتی ہے ۔ تاہم اس بارے میں ختمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

    Advertisement