پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو گا یا نہیں بڑی خبر آ گئی ۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان میں حکومت کسی کی بھی ہو لیکن مہنگائی کا زور کم نہیں ہو گا ۔ سابقہ حکومت کے دور میں جو اپوزیشن مہنگائی کا رونا روتی تھی آج اقتدار ملنے کے بعد بے بس ہے۔ مہنگائی ہے کہ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

     

    آئے روز بجلی ، پیڑول ، اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

    Advertisement

     

    اس پر اوگر ا کی جانب سے عوام کو پیٹرول پر دی گئی سبسڈی واپس لینے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔ یہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی نئی شرط ہے۔ آئی ایم ایف کی اگر بات مانی جائے تو پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہو گا اور اگر پیٹرول کی قیمت بڑھی تو پھر باقی تمام اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

     

    Advertisement

    اس حوالے سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سب سابقہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی ہے کہ آ ج مہنگائی کا یہ حال ہے مفتاح اسماعیل نے اس بات امکان ظاہر کیا تھا لیکن وزیراعظم کو پاکستان کی عوام کا خیال ہے اور وہ ان کا درد محسوس کر تے ہیں اس لئے انھوں نے اس سمری کو مسترد کر دیا ہے۔ اور پیٹرول کی موجودہ قیمت ہی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔