سبحان اللہ! وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لئے انہیں حجرے میں لے گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری۔

     

    آن لائن (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تین روضہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انھوں نے پاکستان کے لئے امداد کی درخواست کرنی تھی۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری کے لئے گئے۔ جہاں مسجد نبوی کی حدود میں داخل ہونے سے قبل زائرین نے ان کو دیکھتے ہی چور چور کے نعرے لگائے۔

    Advertisement

     

    سعودی حکومت کے سیکیورٹی گارڈز ان کو مسجد نبوی ﷺ میں حاضری کے لئے لے کر گئے جہاں وزیر اعظم کے لئے حجرہ رسولؐ کے تالے کھول دیئے گئے۔ اس موقع پر گارڈز نے اس بات کا خیال رکھا کہ کوئی بھی موبائیل فون حجرے میں نہ لے کر جائے۔ اور وزیر اعظم کو حجرہ رسول ؐ کی زیارت کروائی گئی۔

     

    Advertisement

    اس واقعے کی ویڈیو شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی جہاں تمام صارفین نے وزیراعظم کے عمرے کو قبول کرنے کی دعائیں دی۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنماؤں اور سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کی روضہ رسولؐ کی حاضری جیسے مناظر کو دیکھتے ہوئے دعائیں دی۔