بھارتی گلوکاروں کی جانب سے گانے چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ حدیقہ کیانی
لاہور (اعتماد ٹی وی) بھارتی گلو کار کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں بغیر اجاز ت کے گا یا۔ جس پر حدیقہ کیانی نے احتجاج کیا او ر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کے خلاف پوسٹ کی انھوں نے کہا کہ یہ گانا 1999 میں انھوں نے ایک البم میں ریلیز کیا تھا۔ جس کو بے حد پسند کیا گیا۔
اس سے قبل بھی بھارتی گلوکاروں نے بغیر اجازت کے اس گانے کو چوری کر کے گایا ہے۔ بھارتی گلوکاروں کی فطر ت ہے کہ دوسروں کی محنت کو چوری کرکے اپنا نام بناتے ہیں۔ گانا گانا تھا تو کم از کم اجازت لے لیتے ۔ گانے کو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے لیکن کسی نے ا ن کو نہ تو معاوضہ دیا اور نہ ہی پیشگی اجازت لی۔
حدیقہ کیانی نے بتا یا کہ اس گانے کی شاعری ان کی والدہ نے تحریر کی تھی ۔ اور اس گانے کا میوزک اور دھن انھوں نے خود بنائی تھی۔ بھارتی گلوکاروں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ بھارت نے ابھی تک اپنے اس چوری والے معاملے کو چھوڑا نہیں ہے۔