سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی حمایت کی ہامی بھر لی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انھوں نے عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسول اور خانہ کعبہ میں حاضری دی۔ عمرے کی ادائیگی کے بعد شہباز شریف کی ملاقات سعودی عرب کے موجودہ حکمران سے ہوئی ۔ ملاقات میں یقین دہانی کروائی گئی کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔
سعودی عرب نے پاکستان کو دئیے قرضے کی ادائیگی میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اور مزید رقم بھی پاکستان کو بطور قرض دے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بناے کے لئے سعودی پاکستانی سپریم کوآڈینیشن کونسل کے ذریعے ان تمام امور کا جائزہ لیا گیا۔ جن سے پاکستان کی معاشیت مضبوط ہو سکتی ہے۔
دونوں ممالک نے نجی شعبوں میں رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے تا کہ اس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو حقیقی و عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔ان کے علاوہ میڈیا کوآپریشن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریڈیو ، نیوز ایجنسیز اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے شعبوں میں تعاو نپر زو ر دیا ہے۔