شادی کے رسومات کی ادائیگی کے دوران دلہن کا شادی سے انکار۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) بھارت میں آئے روز کوئی نہ کوئی واقع رُونما ہوا رہتا ہے جو صارفین کی انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بنی رہتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا۔ جب شادی کی رسومات کے عین موقع پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ دلہن کے والد نے بارہا اسرار کیا لیکن دلہن نے شادی کے لئے ہاں نہ کی۔
عموماً مشرقی ممالک میں لڑکیاں والدین کی رضامندی پر سر جھکا کر شادی کر لیتی ہیں لیکن اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ ہے جب دلہن نے مالا پہنائی کی رسم کے دوران مالا زمین پر پھینک کر اعلان کیا کہ اس کے والد نے پیسے کے لئے اس کی شادی طے کی ہے جو اس کو قبول نہیں کیونکہ وہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ہے اور لڑکا بالکل ہی ان پڑھ ۔ اس لئے وہ ایسے گزارا نہیں کر سکتی۔
باراتیوں کا اعتراض تھا کہ اگر دلہن کو شادی نہیں کرنی تھی تو ان کو پہلے ہی انکار کردینا چاہیے تھا اب اس طرح انکار کرکے لڑکے والوں کی بے عزتی کی گئی ہے جو کہ قطعی مناسب نہیں ہے۔