اداکارہ عفت عمر عمران خان کی مخالفت میں حد سے بڑ ھ گئیں۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت سے جہاں سیاسی جماعتوں کے پیٹ میں مڑوڑ اُٹھ رہے ہیں وہیں کچھ اداکاروں کو بھی یہ برداشت نہیں ہو رہا اسی لیے وہ بھی عمران کی نفرت میں اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ان کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کیا بیان دیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب میں شہباز شریف کو دیکھتے ہی زائرین نے چور اور غدار کے نعرے لگانے پر جہاں پیشتر نیوز چینلز کی جانب سے اس کو غلط رنگ دیا گیا وہیں بہت سی شخصیات کی جانب سے اس کی پُر زور مذمت کی گئی۔ ایسے ہی اداکارہ عفت عمر نے بھی ردعمل دیا ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں ہوئے واقع کی وجہ سے عفت عمر جذباتی ہو گئیں۔
اداکارہ نے واقعے کی تمام تر ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی اور کہا کہ ان کو فوراً گرفتا ر کر نا چاہیے انھوں نے لوگوں اُکسایا ہے۔ لوگ یہ بھی بھول گئے ہیں وہ کس جگہ کس مقام پر کھڑے ہیں۔ ایسے ہی رہا تو ملک کے لئے اچھا نہیں اس لئے حکومت کو کوئی ٹھوس قدم اُٹھانا چاہیے۔
اس حوالے سے عفت عمر نے ٹوئٹ بھی کئے اور پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کرتے ہوئے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسے بنانے کا ارادہ لے کر عمران خان اقتدار میں آئے تھے لیکن انھوں نے مدینہ کو پاکستان جیسا بنا دیا ہے۔