مفتاح اسماعیل بھی عمران حکومت کی خوبیوں کے متعارف ہو گئے ۔
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے حکومت میں آنے کے بعد سے عمران حکومت کو نالائق ، نکما قرار دیا ہے ۔ ہر چیز کی ناکامی کو عمران حکومت کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ لیکن آج کچھ الگ ہو گیا کہ حکومت بھی عمران خان کی خوبیوں کی متعارف ہو گئ۔
عمران حکومت نے اپنے دور میں ٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ بنا یا ہے جو تاحال جاری ہے ۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اس بات پر عمران حکومت کو سراہا ہے کہ ٹیکس کی کلیکشن کے حوالے سے ان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے ذریعے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف بی آر نے 51 کھرب سے زائد رقم کا ٹیکس جمع کر لیا ہے۔
جو کہ ہماری توقعات سے بہت زیاد ہ ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ جولائی 2021 سے اپریل 2022 کی مدت میں تقریبا 3981 بلین کی رقم جمع کر لی گئی ہے۔رواں سال ہماری جمع شدہ محصولات کی شرح میں 28.7 فیصد تک اضافہ ہو ا ہے۔
اور تقریباً 264 ارب روپے اب تک ریفنڈ کر دئیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ سال 203 ارب تھے ان میں تقریباً30.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اس پر ہماری ایف بی آر کی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔ اور اس کا تمام تر دارومدار ہماری درآمدات پر ہے۔