تنسیخ نکاح کے مقدمے کا اندراج کرواتے ہی دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی انٹرویو دے کر عامر لیاقت کی رہی سہی عزت بھی ختم کردی۔
تنسیخ نکاح کے مقدمے کا اندراج کرواتے ہی دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی انٹرویو دے کر عامر لیاقت کی رہی سہی عزت بھی ختم کردی۔
کراچی (اعتماد ٹی وی ) عامر لیاقت حسین کی تیسری زوجہ سیدہ دانیہ شاہ (جن سے شادی رواں سال ہی ہوئی تھی) نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کر دیا۔ اس جوڑی کی شادی کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عام لوگو ں کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین اپنی بیٹی جتنی عمر کی لڑکی سے شادی کیوں کر رہے ہیں۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا میری مرضی۔
سیدہ دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کراتے ہوئے نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے کر عامر لیاقت کی پول کھول دی ان کا کہنا ہے کہ یہ دوغلے آدمی ہیں۔ جیسے نظر آتے ہیں اس کا آدھا بھی ان میں نہیں ہے ۔ یہ غلط کاموں کے عادی ہیں اور آئیس استعمال کرتے ہیں۔ یہ مجھ سے اچھا سلوک نہیں کرتے ۔
انھوں نے مجھے ذہنی اذیت دی گھر کے ایک چھوٹے کمرے میں قید رکھا ۔ ملازمین اور گھر سے باہر جس کی بات پر غصہ آتا آکر مجھ سے لڑائی کرتے۔ دانیہ کا کہنا ہے کہ مجھے ختم کرنے کا اندیشہ بھی ہے میں بس یہ التجا کرتی ہوں کہ اگر مجھے میرے بھائی یا گھر والوں کو کچھ بھی ہوا تو عامر لیاقت حسین ذمہ دار ہونگے۔