پاس ورڈ فری اکاؤنٹ کے لئے تین بڑی کمپنیاں یکجا ہو گئی۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی ) دنیا میں بھر میں انٹرنیٹ صارفین کا خیال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لئے پاس ورڈ کا آپشن رکھا گیا جس کے مطابق صارفین کا ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اور وہ اپنے اکاؤنٹ کو لے کر کشمکش کا شکا ر نہیں ہوتے۔ لیکن ہیکرز نے اس کے باوجود اکاؤنٹ ہیک کئے اور ڈیٹا نکال لیا۔
لیکن اب گوگل ، مائیکروسوفٹ اور ایپل انتظامیہ نے یہ طے کیا ہے کہ پاس ورڈ فری سروس مہیا کی جائے ۔ یہ سن کر سب میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ جہاں لوگوں کا اکاؤنٹ پاس ورڈ کے باوجود محفو ظ نہیں وہا ں ایسا اکاؤنٹ کیسے محفوظ ہو گا جس کا پاس ورڈ ہی نہ ہو۔
کمپنیوں کی جانب سے صارفین کے ان اعتراضات کی تسلی کروائی گئی ہے اور کہا گیا ہے پاس ورڈ فری اکاؤنٹ کا یہ مطلب نہیں کہ سیکورٹی نہیں دی جائے اور صارفین کے اکاؤنٹ کھلے عام استعمال ہونگے بلکہ اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا جائے گا ۔