وٹس ایپ صارفین کی آسانی کے لئے نئے فیچر متعارف کروا دئیے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف نت نئی ایجادات ہوتی رہتی ہیں جن میں انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ انٹر نیٹ نےانسان کو آسانی فراہم کر دی ہےاور فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے۔ ایسے ہی کال سروس کو بہتر اور سستا بنانے کے لئے مسینجر متعارف کروائے گئے جن میں سے وٹس ایپ واحد ایسا میسنجر ہے جو کہ بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔
وٹس ایپ پر وائس کال اور ویڈیو کال کی سہولت نے صارفین میں اس کے استعمال کو بہت زیادہ فروغ دیا ہے۔ پہلے پہل وٹس ایپ پر محدود پیمانے پر فائل آگے بھیجی جاتی تھی اور تصاویر بھی کم بھیجی جاتی تھی جس سے صارفین کو مشکل کا سامنا تھا اب وٹس ایپ انتطامیہ نے اس پر بھی کام کر لیا ہے اور وٹس ایپ پر زیادہ ڈیٹا بھیجا جانا ممکن بنا دیا ہے۔
اس نئے فیچر کے مطابق اب وٹس ایپ پر 100 ایم بی کی فائل کے بجائے 2 جی بی تک فائل بھی بھیجی جاتی ہے۔یہ فائلز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگی اور اس کو آفیشل طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔