ٹوئٹر کی خریداری کے بعد ایلون مسک نئی مشکل میں پھنس گئے۔
آن لائن (اعتماد ٹی وی) ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کا ارادہ بنایا اور بالآخر کامیابی حاصل کرلی۔ اب انھوں نے ٹوئٹر کے حوالے سے نئی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ ایلون مسک ٹوئٹر کے موجودہ سی ای او سے خوش نہیں اور انھوں نے ارادہ کر لیا ہے کہ ان کوعہدے سے ہٹا کر نیا سی ای او لایا جائے۔
نئے سی ای او کو چُن لیا گیا ہے لیکن یہ کوئی پاکستان کی نوکری تو ہے نہیں جہاں جب مرضی جس کو مرضی سیٹ سے فارغ کر دیا جائے اس لئے ایلون مسک بھی پرانے سی ای او کو ایسے ہی فارغ نہیں کرسکتے ۔ کیونکہ نومبر 2021 میں پرانے سی ای او کے استعفیٰ دینے کے بعد ہی بھارتی نژاد پراگ اگروال نے سی ای او کی سیٹ سنبھالی تھی۔
اس حوالے سے کمپنی کی پالیسز ہیں کہ اگر نئے سی ای او کو مدت سے قبل فارغ کیا جائے گا تو انھیں خطیر رقم کی پینلٹی ادا کرنی ہوگی۔ موجودہ ٹوئٹر سی ای او کو ہٹانے پر انھیں 43 ملین ڈالر کی رقم اداکرنی ہوگی۔