“شہباز شریف کو مبارکباد دینا کوئی گناہ نہیں مگر۔۔۔” شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔

    سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والے بیانات پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) شاہد آفریدی کے خلاف گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا سائٹس پر منفی بیانات گردش کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو جاری کی اور بتا دیا کہ عمران خان کے ساتھ یا مخالف کسی بھی قسم کی رائے کا حق رکھتا ہوں۔ میں ایک پاکستانی شہری ہوں اور سیاست سے ہٹ کر بات کرونگا۔

     

    Advertisement

     

    عمران خان میرے آئیڈیل ہیں ان کو دیکھ کر ہی میں نے کرکٹ کا آغاز کیا ہے اور 1992 کا ورلڈ کپ ہمارے لئے ایک اچھی یاد ہے جب عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا۔ لیکن کرکٹ میں کسی کو پسند کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ان کو زندگی کے ہر مقام پر پسند کریں۔

     

    Advertisement

     

    شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کی مبارکباد دینا کوئی بڑا گناہ نہیں ہے۔ وہ ایک عہدے پر آئے تو میں نے پاکستان کی خوشحالی کے لئے نیک تمنائیں دیں۔ اس پر مجھے تنقید کی جا رہی ہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف ان کا ساتھ کیوں دیا؟

     

    Advertisement

     

     

    عمران خان جب حق پر ہوں گے میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقع پر میں نے بات کی جو مجھے صحیح لگی۔ میں عمران خان کی پالیسی کے خلاف بات کرنے کا حق رکھتا ہوں اور کروں گا۔

    Advertisement