باپ بھی بیٹے کے نقش قدم پر چل دوڑا، باتیں محض باتیں ہی رہ گئی۔

    وزیراعظم کی طرح وزیر اعلیٰ کا بھی بیان بھی صرف بیان ہی رہا ۔

    لاہور (اعتماد ٹی وی) ملک بھر میں مہنگائی کو قابو کرنے میں مسلم لیگ ن بھی بُری طرح ناکام ہو گئی۔ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے سے قبل کہا تھا کہ عوام کو آسانی دی جائے گی تحریک انصا ف نے مہنگائی کر کے سب کو مشکلات میں ڈال دیا ہے ہم اس مہنگائی کو روکیں گے۔لیکن یہ دعویٰ صرف دعویٰ ہی رہ گئے۔

     

    Advertisement

     

    وزیر اعظم نے اقتدار میں آنے کے تنخواہیں بڑھانے کا کہا جو نہیں ہوئی کم از کم اجرت 25000 مقر ر کی جو صرف زبانی بیان تھا۔ اضافہ کے فیصلہ بھی واپس لیا اور پھر ہفتے کی چھٹی کو بھی بحال کر دیا۔ اسی طرح وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بھی عہدے کا حلف لیتے ہوئے کہا تھا کہ آٹا سستا ہو گا 400 روپے کا دس کلو آٹا ملے گا جو کہ وزیراعظم کی طرح باتیں ہی باتیں ہے۔

     

    Advertisement

     

    آج 20 کلو آٹے کی قیمت 1100 سے بڑھ کر 1340 روپے ہوگئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ گزشتہ روز ٹوئٹر پر مفتاح اسماعیل نے بیان دیا کہ آٹے کا توڑا 800 روپے میں 20 کلو دستیاب ہے جس پر عوام نے خوب تنقید کی ۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں اس دکان کا پتہ دیں جہاں آٹا دستیاب ہو ۔ کیونکہ ہم تو جہاں بھی جا رہے ہیں وہاں آٹا مہنگا دستیاب ہو رہا ہے۔

    Advertisement