نئی وزیراعظم کے آتے ہی چئیرمین واپڈا نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

    چئیر مین واپڈا نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ۔

    اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بہت سی نوکریوں کے تبادلے کیے جا رہے ہیں ایسا تحریک انصاف کے آئندہ ہونے والے لانگ مارچ کو لے کر کیا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس چئیر مین واپڈا کی جانب سے استعفیٰ کو اعلان کیا گیا جس کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

     

    Advertisement

     

    چئیر مین واپڈا لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا کہ انھوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے او ر اس سلسلے میں انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیرا عظم کو بھیج دیا ہے اس استعفیٰ کی وجوہات وہ استعفیٰ قبول ہونے کے بعد بتائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

    چئیر مین واپڈا نواز شریف دور سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں ان کو مسلم لیگ ن نے ہی یہ عہدہ دیا تھا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کے کام سے خوش تھے انھوں نے بیان دیا تھا کہ جنرل (ر) مزمل حسین قابل اور محنتی آدمی ہے ادارے کو ان کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف نے بھی اپنے دور میں ان کی ملازمت کی مدت میں توسیع کی تھی۔